Breaking News

header ads

حارث روف نے دلہن منزہ کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کردیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دلہن منزہ کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کردیں۔

گزشتہ برس دسمبرمیں اپنی کلاس فیلومنزہ مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے حارث رؤف کی شادی کی تقریبات گزشتہ ہفتے ہوئیں جس میں کرکٹ حلقے سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

تاہم ولیمے کے بعد حارث نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزنا کے ہمراہ مہندی ، بارات اور ولیمے کی تصاویر پوسٹ کیں۔

مہندی کی تصویرمیں کرکٹر نے دونوں کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی جو کہ ایک رسم کے دوران لی گئی تھی۔

تاہم بارات میں حارث نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جب کہ منزہ سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں، ولیمے کی تصویراسٹیڈیم میں لی گئی جس میں مزنا نے میکسی پہنی تھی جو کہ پیازی رنگ کی تھی۔

حارث کی جانب سے تصاویر شیئرکیے جانے کے بعد ہی یہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں جبکہ صارفین نے جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

فاسٹ بولرکی ٹوئٹ پرساتھی کرکٹرز نے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جن میں حسن علی اور شان مسعود شامل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/5pQXFWE

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے