انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں خدیجہ شاہ سمیت دیگر کےجوڈیشل ریمانڈمیں 26 اگست تک توسیع کردی گئی۔
عدالت میں خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ سمیت دیگرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے سماعت کی،خواتین ملزمہ خدیجہ شاہ،صنم جاوید، عالیہ حمزہ،روہینہ خان،فرزانہ سرور،طیبہ عنبرین، سمیعہ اسد اورافشاں طارق کو جیل سے لاکرعدالت پیش کیا گیا۔جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کوعدالت پیش کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کو ملزمان کا چالان جلد عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کا چالان تیاری کے مراحل میں ہے۔
خدیجہ شاہ سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اگست تک توسیع کردی گئی۔ خواتین ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/PJADshL
via IFTTT
0 تبصرے