Breaking News

header ads

پیپلزپارٹی نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کا نام فائنل کرلیا

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے کون امیدوار ہوگا ؟، پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں نے بلدیاتی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

پی پی رہنماؤں کاکے مطابق میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب جبکہ ڈپٹی میئر کیلئے سلمان مراد پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن سے جمیل ضیاء پیپلز پارٹی کے چیئرمین کیلئے امیدوار ہوں گے، صفورا ٹاؤن کے چیئرمین کیلئے راشد خاصخیلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گڈاپ ٹاؤن سے طارق بلوچ، کورنگی سے نعیم شیخ اور چنیسر ٹاؤن سے فرحان غنی چیئرمین ہوں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میئر کراچی کی نامزدگی سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کی نامزدگی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں درست نہیں، مختلف عہدوں کیلئے متعدد کارکنان نے پارٹی کو درخواستیں دی تھیں جس پر تفیصلی مشاورت ہوئی تاہم حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Ss7d2mQ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے