محکمہ موسمیات نے یوم آزادی پر خیبر پختونخوا میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے 13 سے 16 اگست تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جبکہ مغربی ہوائیں بھی 13 اگست کو ان علاقوں میں داخل ہونگیں، جس کے نتیجے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، اورکزئی، شانگلہ، دیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ایبٹ آباد، خیبر، صوابی اور پشاور میں ندی، نالوں میں ارب فلڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بھی اسی قسم کی صورت حال کا سامنا ہوسکتا ہے، پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی پدایت کی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/PpSm81O
via IFTTT
0 تبصرے