قتل کی 6 وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ انٹرپول کی مدد سے اشتہاری زاہد کو پاکستان لایا گیا ہے، اس گرفتاری سے بیرون ملک سے پکڑے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی۔
پنجاب پولیس کے مطابق قتل کی 6 وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا، اشتہاری زاہد اقبال نے ایک واقعہ میں 4 اور دوسرے واقعے میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سنگین وارداتوں کے ارتکاب کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل ٹیم نے اشتہاری زاہد اقبال کو سعودی عرب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
انٹرپول کی مدد سے زاہد اقبال کو پاکستان لایا گیا جسے کیخلاف مزید قانونی کارروائی کیلئے نوشہرہ ورکاں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اشتہاری زاہد اقبال کی گرفتاری سے بیرون ملک سے پکڑے گئے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 103 ہوگئی، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/UM6ORC0
via IFTTT
0 تبصرے