مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
مسلم لیگ ن نے سندھ کی تنظیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا، چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کو عہدوں سے ہٹاکر نئے لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔
مریم نواز نے شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا۔ چیف آرگنائزر نے فیصلہ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے الگ کرکے آئندہ کوئی اہم ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔
مریم نواز نے سینئر رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اہم کارکنوں کو پارٹی کو خیرباد کہنے پر انہیں نہیں روکا، قیادت کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے اور سلیمان شہباز کی جانب سے تنقید کے بعد پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے اختلافات کا اظہار کھل کر چکے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/XfhY530
via IFTTT
0 تبصرے