Breaking News

header ads

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنیکا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کردیئے گئے۔ ای سی پی کے 4 رکنی بینچ نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر نثار درانی سمیت 4 رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے پیش ہوا ہوں، گزشتہ آرڈر نہیں ملا۔ جس پر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ جوابدہ تو آج بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔

جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کی غیر حاضری کی درخواست جمع کرا رہا ہوں۔

نثار درانی نے مزید کہا کہ اب چارج فریم کریں گے، جوابدہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید کارروائی 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SGWtj0v

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے