ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت دیگر کو بری کردیا۔
خصوصی سینٹرل عدالت میں سلمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پرسماعت کی، تفتیشی افسرعلی مردان نے کہا ،براہ راست سلیمان شہباز ملزم نہیں،جواکاؤنٹ اوپن ہوئے ان فارم کی روشنی میں کارروائی کی،وکیل امجد پرویز نے دلائل دئیے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر ممین نے کہا تھا کہ یہ کیس نہیں بنتا۔
جج بخت فخر بہزاد نے ریماکس دئیے کہ آپ نے کس کے کہنے پرکیس بنایا یہ بتاؤ؟چلو یہ بتاؤ کس قانون کے تحت آپ نےکیس بنایا تھا؟سابق تفتیشی افسر نے کہا ہم نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ بنایا۔
تفتیشی افسرعلی مردان نے کہا کہ شوگرملزکیخلاف قائم کمیشن میں بھی چیزیں سامنے آئیں، اس کے مطابق بھی کارروائی کی،جہانگیرترین ،خسروبختیارسمیت دیگر کی شوگر ملز خلاف کارروائی کی ،
جج بخت فخربہزاد نے سوال کیا کہ ان کے کیسز کا کیا بنا ؟میں ان کا تفتیشی افسر نہیں تھا مجھے نہیں معلوم کیا ہوا،علی مردان کا جواب ۔جج نے ریماکس دئیے کہ یہ مقدمہ کس بنیاد پر درج کرنے کی اجازت دی؟
بعدازاں خصوصی سینٹرل عدالت نے سلمان شہباز کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کر دیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/vidDxkL
0 تبصرے