اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سالانہ بنیاد پر اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2023،24 میں پاکستانیوں نے 27 ارب ڈالر وطن بھیجے۔ سالانہ بنیاد پر اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جون میں دو اعشاریہ دو ارب ڈالر وطن بھیجے۔ ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 4 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جون میں سب سے زیادہ 52 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ سعودیہ عرب سے پاکستانیوں نے بھیجا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 34 کروڑ اور 33 کروڑ ڈالرز بھیج کر برطانیہ اور یواے ای کے پاکستانی بھی سرفہرست رہے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/3kHfITD
0 تبصرے