Breaking News

header ads

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آج سے دوبارہ آغاز

پاکستان تحریک انصاف وزیر آباد سے اپنے لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز کررہی ہے۔

3 نومبر کو لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی ، جس میں عمران خان اور دیگر رہنما زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد لانگ مارچ کو روک دیا گیا تھا تاہم اب لانگ مارچ اسی مقام سے دوبارہ شروع ہورہا ہے۔ عمران خان ہر روز لانگ مارچ کے شرکا سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔

لانگ مارچ کی حکمت عملی تبدیل

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکمت عملی میں تبدیلی آئی ہے، پہلے ہم عمران خان کی قیادت میں جارہے تھے۔ اب ہم نے نئی حکمت عملی اختیار کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وسطی پنجاب سے تحریک انصاف کی قیادت قافلے لے کر نکلے گی اور شمالی پنجاب سے ہم لوگ قافلے لے کر نکلیں گے۔ سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سے 3 سے 4 روز میں قافلے نکلیں گے۔

پی ٹی آئی رہپنما نے کہا کہ عمران خان کے پیر کی ہڈی میں فریکچر ہے، 4 ہفتوں تک عمران خان کا پلاسٹر نہیں ہٹایا جاسکتا، پہلے عمران خان ان قافلوں کی قیادت کررہے تھے، اب وہ ان کا راولپنڈی میں استقبال کریں گے اور پھر راولپنڈی میں عمران خان اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JebaIAj
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے