Breaking News

header ads

کیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق ہوگئی ؟

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک جلد اپنی طلاق کا اعلان کر دیں گے ۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارت کے ذی میڈیا کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے قریبی دوست نے بتایا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں ہیں ۔ صرف کاغذی کاروائی باقی ہے ۔ ثانیہ اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ٹی ٹوئنی 2022 ورلڈ کپ میں ایک چینل میں بحیثیت ایکسپرٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

کچھ ہی دن قبل ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پوسٹ پر اس جوڑے کی علیحدگی کی خبروں کو جوڑا گیا ۔ مگر یہ افواہیں اس وقت سچ ثابت ہوئیں جب اس جوڑے کے قریبی عزیز نے یہ بتایا کہ ثانیہ اور شعیب کے درمیان طلاق ہوجائے گی ۔

اسی حوالے سے زی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ شعیب ملک کی مینجمنٹ ٹیم ممبر نے بتایا ہے کہ ان دونوں کی باضابطہ طلاق ہو چکی ہے ، انہوں نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر بتایا کہ طلاق ہو رہی ہے ، اور یہ دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں یہ کنفرم ہے ۔

اس کے علاوہ ثانیہ کی ایک انسٹاگرام پوسٹ بھی کچھ اسی جانب اشارہ دے رہی ہے ۔۔۔ ثانیہ نے لکھا وہ زندگی کے مشکل ترین دنوں کے لمحات ۔

حال ہی میں ثانیہ اور شعیب نے اپنے بیٹے ازہان کی سالگرہ دبئی میں ایک ساتھ منائی ۔ یہاں تک کہ شعیب ملک نے ازہان کی سالگرہ کی تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ۔ لیکن اس وقت ان دونوں کے درمیاں علیحدگی کی افواہیں نہیں تھیں ۔

علیحدگی اور طلاق کی خبروں کے برعکس سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک دوسرے کو فولو کر رہے ہیں ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/cyMXFC5
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے