پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ فائنل میں پہنچنے پر پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، پاکستان کی جیت کا کریڈٹ صرف مجھے نہیں تمام بولرز کو جاتا ہے۔
شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ساؤتھ افریقہ کا ہارنا بھی ہمارے لئے سودمند ثابت ہوا، یقین تھا ہم کوالیفائی کرسکتے ہیں لیکن نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں تھے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ تین مہینے بعد انجری سے واپس آنا آسان نہیں تھا، انگوٹھے یا ناخن کی بھی انجری ہو تو ذہن میں رہتی ہے۔
بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں شاہین آفریدی نے شاندار بالنگ کراتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/wiufIEM
0 تبصرے