Breaking News

header ads

پی ٹی آئی نے 2018 سے 2021 تک الیکشن کمیشن میں 397 افراد بھرتی کیے، رپورٹ

تحریک انصاف نے 2018 سے 2021 تک الیکشن کمیشن میں 397 افراد کو بھرتی کیا۔

اسپیکرپرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزارت پارلیمانی امور نے پی ٹی آئی دور میں الیکشن کمیشن میں افراد کی تقرری سے متعلق تحریری جواب جمع کروا دیا۔

پارلیمانی امور کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں 2018 سے 2021 تک الیکشن کمیشن میں 397 افراد بھرتی کیے گئے۔

جواب میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے دور میں 2018 میں 18 اور 2019 میں 188 افراد کو نوکری دی گئی۔

پارلیمانی امور کے جواب کے مطابق تحریک انصاف نے 2020 میں 55 افراد اور2021 میں 136 افراد کو بھرتی کیا۔

ماڈل کورٹس کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف کا جواب

وزیر قانون و انصاف ایاز صادق نے ماڈل کورٹس کے حوالے سے تحریری جواب میں بتایا کہ ماڈل کورٹس قائم کرنا وفاقی حکومت کا اقدام نہیں، بلکہ ان کورٹس کا انتظام سپریم کورٹ کی ذمے داری ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ وزرات کو اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے، وزرات نے قانون و انصاف کمیشن اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سے رابطہ کیا ہے، معلومات فراہم کرنے کی درخواست کا تاحال انتظار ہے۔

چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت خارجہ نے چین میں قید پاکستانیوں سےمتعلق تفصیلات ایوان میں پیش کی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ چین میں اس وقت 236 پاکستانی قید ہیں جن میں 3 خواتین ہیں، بیجنگ میں 121، شنگھائی میں 12، چنگدو میں 13 اور گاونفشرو میں اس وقت 90 پاکستانی قید ہیں۔

وزارت خارجہ نے جواب میں بتایا کہ پاکستان اور چین میں سزا یافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ اکتوبر 2020 میں نافذالعمل ہوا، 21 پاکستانیوں کی پاکستان منتقلی کیلئے مارچ میں چینی وزرات انصاف کو درخواست دی ہے، منتقلی کی منظوری کیلئے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tNMs8Ow

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے