Breaking News

header ads

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل؛ 1992 سے مماثلت کیلئے پاکستانی ٹیم نے روزے رکھ لیے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کی 1992 سے مماثلت رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ربیع الثانی کے مہینے میں روزے رکھنے شروع کردیے۔

آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں 1992 کے ورلڈ کپ کی تاریخ دہرا رہی ہے۔

1992 کا ورلڈ کپ رمضان کے مہینے میں ہوا تھا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے روزوں کی حالت میں میچز کھیلے تھے۔

ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے 2022 کے ورلڈ کپ کی 1992 سے مماثلت رکھنے کیلئے جنوبی افریقہ کے میچ کے اگلے دن سے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔

سابق کرکٹر محمد یوسف اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق میچ والے دن بھی باقاعدگی سے روزے رکھتے ہیں، متعدد کھلاڑیوں نے میچ سے ایک دن قبل روزہ رکھا، نمازوں کا اہتمام کیا اور رب کے حضور پاکستان کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔

ثقلین مشتاق اور محمد یوسف نے تمام کھلاڑیوں کو روزے رکھنے اور نماز پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو ایم سی جی میں کھیلا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/WDQH8N2

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے