Breaking News

header ads

وزیراعظم شہباز کا کینیا کے صدر کو فون، ارشد شریف کے قتل پر تشویش سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلیفون کرکے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کینیا کے صدر سے گفتگو میں واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کیلئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی۔

کینیا کے صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی کرائی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RVfOkKW

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے