Breaking News

header ads

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر بھی ویرات کوہلی کے فین نکلے

عاصم اظہر نے بھارتی کرکٹر ویرات کے ساتھ لی جانے والی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر کی تعریف کی۔

پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 23 اکتوبر کو ہوا ۔ جس پر بھارتی اور پاکستانی کرکٹ کے شائقین نے جہاں اپنے ملک کے کرکٹرز کا جوش و جذبہ میدان میں خوب بڑھایا ۔۔ وہیں ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلام فیسٹول میں پرفارم کرنے والے پاکستانی سنگر عاصم اظہر نے بھی میچ کو خوب انجوائے کیا ۔

عاصم نے ویرات کوہلی کے ساتھ ایک تصویر لی اور ساتھ ہی ایک ٹی شرٹ پر ویرات سے آٹوگراف بھی لیا ۔ عاصم چونکہ کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں ، ساتھ ہی ویرات کے بھی بڑے مداح ہیں ، اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ویرات کے ساتھ گزارے کچھ فین مومنٹ کو شیئر کیا ۔ لکھا کہ میں کرکٹ کا بڑا شوقین ہوں ، لیکن اس سے کہیں بڑا مداح بحیثت انسان اچھے کرکٹر سے بڑا مداح ہوں ۔ آپ کے وقت اور رحم دلی کا بےحد شکریہ ویرات بھائی ۔

عاصم کی اس پوسٹ پر پاکستانی شوبز کی شخصیات نے بھی تبصرے کیے ۔ اسد صدیقی نے لکھا واہ ملین ڈالر پکچر بھائی ۔

مائرہ خان نے لکھا اف افففف

گلوکارہارون شاہد بھی تبصرہ کیا یار کمال ،

عرشمان نعیم نے عاصم کی پوسٹ پر آئیکون بنائے ۔

 ۔
۔


from Samaa - Latest News https://ift.tt/jtLa2ds

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے