بین الاقوامی کرکٹ میں خود کو چوہدری سمجھنے والی بھارتی ٹیم ٹریننگ سیشن کے دوران ملنے والا کھانا پسند نہ آنے پر آئی سی سی کے پاس پہنچ گئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کا دوسرا مقابلہ جمعرات کو سڈنی میں نیدر لیندز کے خلاف ہوگا۔
میچ سے پہلے کرکٹ سیشن کے دوران انتظامیہ کی جانب سے کھانا فراہم کرنا معمول کی بات ہے لیکن ٹریننگ سیشن کے دوران بھارتی ٹیم کو پیش کیا گیا کھانا پسند نہ آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ کھلاڑیوں نے پھل کھائے تو کچھ نے کھانے میں پیش کئے گئے میٹھے پر گزارا کیا۔ اور تو اور کھلاڑیوں نے آئی سی سی حکام سے شکایت کی کہ کھانا ٹھنڈا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/cyXY7im
0 تبصرے