Breaking News

header ads

عمران خان کی نااہلی کس قانون کے تحت ہوئی؟ تفصیلی فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو توشہ خان ریفرنس پر سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔

عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے 4 دن بعد توشہ خانہ ریفرنس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

36 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے دستخط ہیں۔

فیصلے کے تحت عمران خان کی نااہلی آئین کے ارٹیکل 63 (1) پی اور الیکشن ایکٹ کی دفعات 137 اور 173 کے تحت ہوئی۔

تحریری فیصلے میں اليکشن کميشن کے دائرہ اختيار پر عمران خان کے وکيل کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی نظائر کے مطابق اليکشن کميشن کو سماعت کا اختيار حاصل ہے، سپريم کورٹ فيصلوں ميں قرار دے چکی کہ معاملہ جب بھی سامنے آئے سنا جا سکتا ہے۔

نااہلی کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں نواز شريف کے خلاف عمران خان کی درخواست کے فيصلے کا بھی حوالہ ديا۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے ملنے والے تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کا پیش کردہ بینک ریکارڈ تحائف کی قیمت سے مطابقت نہیں رکھتا۔ عمران خان نے اپنے جواب میں جو مؤقف اپنایا وہ مبہم تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tSHpu5o

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے