Breaking News

header ads

کینیا پولیس نے صحافی ارشد شریف کو گولی مارنے کا اعتراف کرلیا

کینیا پولیس نے معروف صحافی اور اینکر ارشد شریف کو گولی مارنے کا اعتراف کرلیا۔

کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے معروف اینکر اور سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے، اور کینیا کی پولیس نے ارشد شریف کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے وجہ بھی بتائی ہے۔

کینا پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف شناخت میں غلطی کی وجہ سے پولیس فائرنگ کانشانہ بنے۔

کینیا کے اخبار میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے نیروبی میگادےہائی وے روڈ بلاک کیا گیا تھا، اور ارشد شریف اور ان کےساتھی نے مبینہ طور پر روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی۔

کینیا میڈیا نے بتایا کہ صحافی ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی میگا دے ہائی وے میں پولیس نے سر پر گولی مار کر قتل کیا، اور کینیا کے سینئر پولیس افسر نے صحافی پر فائرنگ کی تصدیق بھی کردی ہے۔

اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا

گزشتہ رات ممتازصحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، وہ کچھ عرصہ پہلے کینیا کے شہر نیروبی پہنچے تھے۔

ارشد کی اہلیہ جویرہ صدیق نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے۔

جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ آج صبح پولیس نے آکر بتایا کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے، میری درخواست ہے کہ ارشد شریف کی کینیا کے مقامی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصویر کو شیئر نہ کیا جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ارشد شریف کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے لئے درخواست پر سماعت بھی ہوئی ہے ۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور خارجہ سے ایک دن میں سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے انہیں ارشد شریف کے اہل خانہ سے رابطے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف طویل عرصے سے نجی چینل سے وابستہ تھے، تاہم کچھ عرصہ قبل وہ خود ساختہ جلا وطنی کے دوران دبئی اور لندن میں مقیم رہے، اور ان کی غیر موجودگی میں چینل نے اعلان کیا تھا کہ ارشد شریف اب ہماری ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔

ارشد شریف کے انتقال کی خبر پر وزیراعظم شہبازشریف، صدر عارف علوی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/m3zGO9a

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے