Breaking News

header ads

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار منارہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار منارہی ہے۔

حکومت نے سندھ نے ہندو برادری کے لئے دیوالی کی مناسبت سے پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ جھوٹ وقتی طور پر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو لیکن سچ کی شکست اس کا مقدر ہے۔

دیوالی کو ہندو مت کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے، اسے روشنیوں، مٹھائیوں اور اپنوں سے ملنے کا تہوارکہا جاتا ہے۔ اس میں ہندو مت کے ماننے والے مندروں میں پوجا، گھروں اور گزرگاہوں میں چراغاں اورمٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں۔

ہندو روایت کے مطابق ان کے دیوتا رام، ان کی اہلیہ سیتا اور ران کے بھائی لکشمن 14 سالہ جلاوطنی اور راون کو مارنے کے بعد اپنے پایہ تخت پر واپس آئے تو ان کے چاہنے والوں نے چراغاں کیا تھا۔ اسی مناسبت سے ہر سال یہ تہوار منایا جاتا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RuFOwYW

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے