وزیراعظم شہباز شریف نے اس وقت صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف براداری کیلئے ترکی میں موجود ہیں،جہاں انکی ترک صدر اور انکی اہلیہ سے خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا ترک صدر سے مکالمہ،کہا پاکستان کےعوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں،میں اب واپس روانہ ہورہاہوں۔آپ کی دعوت کا بہت شکریہ،آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا۔
وزیراعظم نے ترک صدر سے کہا آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایاہوں آدھےاپنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کیلئے ہیں،وزیراعظم کی بات پرترکیہ صدراورانکی اہلیہ بے ساختہ مسکرادیے،شکریہ اداکیا، جواب دیتے ہوئے کہا،مجھےعلم ہے پاکستان کے آم بہت لذیذ اورمیٹھے ہوتے ہیں،آپ کاشکریہ آپ تشریف لائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/72OFKUi
0 تبصرے