Breaking News

header ads

گوجرانوالہ:گھریلو ملازمہ نےگھرکوآگ لگادی

گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ نےمالکان سے بدلہ لینے کےلیے اُن کے گھر کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ملازمہ پر مکان مالک کو شک تھا کہ اس نے الماری سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے چرائے تھے۔مالکان نے ملازمہ پر تشدد کیا تو وہ طیش میں آگئی اور بدلہ لینے کیلئے جمعہ کو گھر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ اس دوران مکان میں موجود مکینوں نے بھاگ کرجان بچائی۔

پولیس کے مطابق آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل گیا تاہم ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ گھریلو ملازمہ نےچوری اور گھر کو آگ لگانے کا اعتراف کرلیا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/Q1og8X6

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے