Breaking News

header ads

وادی نیلم میں بارش اورلینڈسلائیڈنگ سےبندسڑک بحال

وادی نیلم میں گزشتہ روز مارگلہ کے مقام پربارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑک کو بحال کردیا گیا۔

وادی نیلم میں ہفتہ 7 مئی کو بند راستے کھلنےکےبعدصورتحال معمول پرآنا شروع ہوئی ہے۔راستے بحال ہونےسے سیاح اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوگئے۔

ایس ڈی ایم اے نےبتایا ہے کہ وادی نیلم میں سیاح احتیاط سے سفر کریں اوروادی نیلم میں کسی بھی مشکل کی صورت میں انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے بتایا کہ عیدالفطرپر3لاکھ 63ہزار سےزائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رُخ کیا۔کالام اور مالم جبہ کی وادیوں میں1لاکھ 39 ہزار سے زائد سیاح آئے جبکہ گلیات آنے والے سیاحوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار رہی۔

ان تعطیلات میں وادی کمراٹ اوراپر دیر میں 38 ہزار سیاح پہنچے اورکاغان، ناران میں 26 ہزار سیاح سیاحت سے لطف اندوز ہوئے۔



from SAMAA https://ift.tt/qIk8bSa

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے