تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خان محمد جمالی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل کا اعلان کردیا۔
کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں خان محمد جمالی اور لسبیلہ کے اہم سیاسی شخصیت وڈیرہ حسن جاموٹ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے ایم این اے خان محمد جمالی اور وڈیرہ حسن جاموٹ کو پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق ایم این اے جواد حسین پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/i53XaoB
0 تبصرے