Breaking News

header ads

رکن قومی اسمبلی خان محمد جمالی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خان محمد جمالی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل کا اعلان کردیا۔

کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں خان محمد جمالی اور لسبیلہ کے اہم سیاسی شخصیت وڈیرہ حسن جاموٹ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے ایم این اے خان محمد جمالی اور وڈیرہ حسن جاموٹ کو پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق ایم این اے جواد حسین پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/i53XaoB
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے