Breaking News

header ads

گلزار امام شمبے کی گرفتاری سے عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑگئی

عسکریت پسند تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کے بانی سربراہ گلزار امام عرف شمبے کی گرفتاری سے عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ گئی۔

پاکستان کا ایک اور دشمن جہنم واصل ہوگیا، کالعدم بی ایل ایف کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا۔ نواز علی رند کی ہلاکت ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی۔ نواز رند سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ دہشت گرد نوازعلی رند کا تعلق آواران سے تھا اور سنہ 2014 سے کالعدم بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا۔

یاد رہے کہ دہشت گرد کمانڈر گلزار امام شمبے کی گرفتاری سے دہشت گرد تنظیموں کے اتحاد براس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑچکی ہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشتگرد تنظیمیں شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

کالعدم بلوچ تنظیم کے سربراہ گلزار امام نے معافی مانگ لی

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھیرا تنگ ہونے پر دہشتگرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں۔ کچھ روز قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر سربکف مہمند بھی ایسے ہی حالات کا شکار ہوا تھا۔ دہشتگردوں کی ہلاکتیں واضح اشارہ ہے کہ ملک دشمنوں کو ٹھکانہ نہیں مل رہا۔

گلزار امام کون ہیں؟

گلزار امام عرف شمبے کا تعلق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ہے جو گوادر کی ساحلی پٹی سے منسلک ہے۔ گلزار امام نے 2002ء میں بلوچ طلبا کی سیاسی تنظیم بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( بی ایس او) سے وابستگی قائم کی اور عسکری کارروائیوں کا آغاز کیا۔ پھر زمانہ طالبعلمی میں ہی شدت پسند تنظیم بلوچ ریپبلیکن آرمی میں شمولیت اختیار کی۔

سنہ 2018 میں جب بلوچ ریپبلیکن آرمی اور بلوچ نشینل آرمی میں پھوٹ پڑ گئی تو گلزار امام نے بی آر اے چھوڑ کر سرفراز بنگلزئی کے ساتھ مل کر بلوچ نیشنلسٹ آرمی بنا لی اور دہشت گردوں کو منظم کرتا چلا گیا۔1978 ء میں پیدا ہونے والا گلزار امام عرف شنبے 2018 تک کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا۔ گلزار امام 11 جنوری 2022 کو بلوچ ریپبلیکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے نتیجے میں بننے والی بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا۔

خطرناک ترین عالمی دہشت گرد کی افغانستان میں پراسرار ہلاکت

نومبر 2018 میں 4 کالعدم تنظیموں کے انضمام سے بننے والی بلوچ راجی اجوئی سنگر نامی تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آزاد بلوچستان کی تحریک کے دوران دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اصل عزائم آشکار ہوئے۔ دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغانی پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا۔ انٹیلیجنس اداروں نےمسلسل انتھک کاوشوں کے بعد گلزار امام عرف شنبے کو بلوچستان سے گرفتار کیا۔ گرفتاری کالعدم تنظیموں اور دشمن انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ناپاک عزائم کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے.

انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام عرف شنبے کو آپریشن میں گرفتار کرنا آئی ایس آئی کی تاریخ کا بڑا کارنامہ اور ادارہ جاتی پروفیشنل ازم کا ثبوت ہے۔ بلوچ نیشنل آرمی اور ’براس‘ کے بانی راہنما کی اس نوعیت کے انٹیلی جنس آپریشن میں گرفتاری دنیا میں دوسرا جبکہ پاکستانی تاریخ کا پہلا آپریشن تھا، انٹیلی جنس کے شعبے میں نمایاں کارنامے کے طور پر یاد رکھا جانے والا آپریشن ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9sK8hTe

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے