اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا، امریکی ڈالر کی قیمت 16 روپے کمی سے طویل عرصہ بعد 300 روپے سے نیچے آگئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں 16 روپے کی بڑی کمی ہوگئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 311 سے گر کر طویل عرصہ بعد 300 روپے سے نیچے آگیا، ڈالر کے نرخ 295 روپے ہوگئے۔
انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر 47 پیسے سستا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے نرخ میں 25 روپے سے زائد کا فرق تھا، جو کم ہو کر اب 15 روپے پر آگیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوگیا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کے نرخ 285.35 سے بڑھ کر 285.47 پر پہنچ گئے تھے۔
صدر ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے عوام سے غیر ضروری آن لائن شاپنگ نہ کرنے کی گزارش کردی۔ کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ڈالر مجموعی طور پر 27 روپے گرا ہے، پوری قوم سمیت اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں، استحکام رہا تو ڈالر کا ریٹ مستقبل میں بھی گرے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/piDlt9W
via IFTTT
0 تبصرے