Breaking News

header ads

کراچی چڑیاگھرکی رونق ہتھنی نورجہاں انتقال کرگئی

کراچی چڑیاگھرکی رونق ہتھنی نورجہاں کئی روزکی علالت کے بعد انتقال کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیاگھرکی رونق ہتھنی نورجہاںکئی روزکی علالت کے بعد انتقال کر گئی، جس نے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کوبھی اداس کردیاہے۔

کراچی چڑیا گھر کی سترہ سالہ ہتھنی نورجہاں کی حالت انکلوژر کے اندر تالاب میں گرنے کے باعث کچھ روزسے تشویش ناک تھی۔نورجہاں پہلے انتہائی نگہداشت پر تھی اورگزشتہ تین ماہ سے بدترین جسمانی مسائل کا شکار رہی، ہتھنی کے پٹھے اورٹانگیں سکڑگئے تھے،ریڑھ کی ہڈی بگڑ گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے جانوروں کی بین الاقوامی تنظیم کے چارڈاکٹرزکاگروپ اس کے علاج کے لیے کراچی آیا تھا۔کراچی زومیں جانوروں کے ڈاکٹرعامرحسین کے مطابق ہتھنی نورجہاں کو بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں۔

عید کے عید روز ہتھنی کی موت نے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کوبھی اداس کردیاہے۔

دوسری جانب گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نےنورجہاں کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی نے بیمار ہتھنی کی زندگی بچانے کی یرممکن کوشش کی عید کے دن اس فسوس ناک خبر سے بہت دکھ ہوا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/s7Whtyv

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے