Breaking News

header ads

پی ٹی آئی کی ہنگامہ آرائی تباہی کی داستان چھوڑ گئی

عمران خان (Imran Khan)کی گزشتہ روزلاؤ لشکرسمیت ایوان عدل اسلام آباد پرچڑھائی اپنے پیچھے تباہی کی داستان چھوڑ گئی۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامی آرائی سے57 سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے,پولیس کی بم ڈسپوزل وین سمیت 2 گاڑیاں مکمل جلا دی گئیں۔

تحریک انصاف کےمشتعل ہجوم نےمتعدد گاڑیوں اورموٹرسائیکلزکو توڑا۔شہربے مثال میں کچرے کے ڈھیر بھی لگا گئے۔

سری نگرہائی وے کے کنارے ٹوٹی اورجلی ہوئی پولیس وینز,جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے اطراف بکھرے پتھراورڈنڈے نظر آئے۔

یہ سب گزشتہ روزعمران خان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے گواہ ہیں۔

اسلام آباد کے باسی کہتے ہیں یہ ساری تباہی ایک ملزم کی جتھوں کے ساتھ پیشیوں کا نتیجہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/vc5XBdA
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے