Breaking News

header ads

وہاب ریاض کی بطور صوبائی وزیر حلف برداری پی ایس ایل کے اختتام تک ٹل گئی

فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایل 8 میں شرکت یقینی بنانے کے لیے چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی سے رابطہ کیا ہے۔

پنجاب کی نگراں کابینہ میں وہاب ریاض کو وزیر کھیل مقرر کیا ہے لیکن انہوں نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔

وزارت کا قلمدان وہاب ریاض کی پی ایس ایل 8 میں شرکت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے رابطہ کیا ہے۔

نجم سیٹھی نے محسن نقوی سے فاسٹ بولر وہاب ریاض سے پی ایس ایل 8 کے بعد حلف لینے کی درخواست کی ہے۔

نجم سیٹھی نے محسن نقوی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وہاب ریاض سے پی ایس ایل 8 کے اختتا تک حلف نہ لیں انہیں ایونٹ کھیلنے دیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نجم سیٹھی کی درخواست قبول کرلی ہے۔ قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض پی ایس ایل کے بعد نگران صوبائی وزیر کھیل کا حلف اٹھائیں گے

واضح رہے کہ وہاب ریاض پی ایس ایل پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Xy1vdx3

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے