اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں 14 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آج بروز جمعہ 10 فروری کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ ، سنگل بینچ کے فیصلہ کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے 7 فروری کو انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی تھی، الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت اور لیگی رہنما نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت نے دائر کر رکھی ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SvyUoeA
via IFTTT
0 تبصرے