Breaking News

header ads

عمران خان جب کہیں گے پرویز الہیٰ اسمبلی توڑ دیں گے، رہنما ق لیگ

مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ عمران خان جب کہیں گے پرویز الہیٰ اسمبلی توڑ دیں گے۔

اسلام آباد میں سماء سے خصوصی بات کرتے ہوئے ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کہیں گے وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔

رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کا مشورہ دے کر صرف اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، مشورہ ایک رائے تھی، ماننا یا نہ ماننا عمران خان کی مرضی ہے۔

کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کے بچے اب انہیں اپنے اپنے سیاسی مؤقف سے نہیں ہٹنے دیں گے، اور انہیں دوبارہ مل بیٹھنے نہیں دیں گے۔

کامل علی آغا نے مزید کہا کہ ق لیگ آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر لڑے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/45AFJHX

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے