Breaking News

header ads

انگلینڈ کے کم عمر ترین پاکستانی نژاد ٹیسٹ کرکٹر ریحان احمد سے متعلق والد کی باتیں

کراچی ٹیسٹ سے انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے ریحان احمد کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم وہ کئی برسوں سے برطانیہ میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہیں۔

ٹیسٹ ڈیبیو کے یادگار موقع پر ریحان احمد کے والد نعیم احمد خصوصی طور پر کراچی پہنچے، اس موقع پر انہوں نے سماء سے گفتگو کے دوران اپنے بیٹے کے بارے میں اہم باتیں بتائیں۔

نعیم احمد نے کہا کہ اپنے بیٹے کے ٹیسٹ کیرئیر کے آغاز پر وہ بہت خوش ہیں، ریحان احمد پیدائشی کرکٹر ہے، اس کا واحد شوق کرکٹ کھیلنا ہے۔

ریحان احمد کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا بولنگ میں شین وارن اور بیٹنگ میں کیون پیٹرسن کا مداح ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/fGgKwPT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے