Breaking News

header ads

پاکستانی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

آئی سی سی نے نومبر کیلئے پلیئرز آف دی منتھ کا اعلان کردیا، پاکستانی ویمن کرکٹر سدرہ امین کو ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔

سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی تین میچوں کی ون ڈے ہوم سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

سدرہ امین نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 176 رنز اور دوسرے میچ میں91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور دونوں میچز میں وہ ناٹ آوٹ رہیں۔

سدرہ امین کو سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 10 رنز پر آؤٹ کر دیا گیا تھا تاہم وہ سیریز کے پہلے دو میچز میں اپنی کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں اور پاکستان نے اس سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انگلش وائٹ بال کپتان جوز بٹلر کو مردوں کی کیٹیگری میں آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/SI8xp5t

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے