Breaking News

header ads

مشہور یو ٹیوبر لوگن پال کا ریسلنگ میچ کے دوران گھٹنا ٹوٹ گیا

مشہور یو ٹیوبر لوگن پال کا سعودی عرب میں ریسلنگ میچ کے دوران گھٹنا ٹوٹ گیا۔

ہفتے کو دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ڈبلیو ڈبلیو ای یونیفائیڈ یونیورسل چیمپئن شپ میں رومن رینز سے مقابلے کے دوران انہوں نے رنگ کے اوپر چڑھ کر چھلانگ لگائی جس میں وہ اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے۔

زخمی ہونے کے بعد لوگن پال وہیل چیئر پر سعودی عرب سے روانہ ہوگئے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اب کئی ماہ تک ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

27 سالہ لوگن پال نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ممکنہ طور پر میری ٹانگ کا جوڑ زخمی ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنے زخمی ہونے والے دائیں گھٹنے کی تصویر بھی شئیر کی۔

اس سے قبل پال ہفتے کے روز اپنا تیسرا میچ رینز سے ہار گئے تھے جبکہ لوگن پال کے بھائی جیک پال نے کشتی کے دوران حیران کن کارکردگی دکھائی۔

علاوہ ازیں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار بروک لیسنر اور بوبی لیشلے کے درمیان مقابلے میں بروک لیسنر فاتح رہے، کشتیوں کے ان مقابلوں میں خواتین بھی ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں، ایک مقابلہ ڈکوتا کائی اور آئیو سکائی کی ٹیم نے جیت لیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1Xl7ATj

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے