Breaking News

header ads

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

وزیرآباد فائرنگ میں زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، اور ان کی ڈسچارج سلپ بنادی گئی ہے۔

عمران خان کچھ دیر تک اپنی لاہور زمان پارک کی رہائش گاہ روانہ ہوں گے، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا پروٹوکول اور سیکیورٹی اسکواڈ لگا دیا گیا ہے۔

شوکت خانم اسپتال کا وضاحتی بیان

عمران خان کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے سے پہلے شوکت خانم اسپتال نے وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں عمران خان کو چار گولیاں لگنے کا دعوی مسترد کردیا تھا۔

شوکت خانم اسپتال کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق عمران خان کے جسم میں گولی کے ٹوٹل چار ٹکڑے تھے، جنہیں نکالنے کيلئے آپریشن کيا گيا۔

شوکت خانم اسپتال نے وضاحتی بیان میں بتایا کہ عمران خان کے جسم میں گولی کے ٹوٹل 4 ٹکڑے تھے، عمران خان کی دائیں ٹانگ سے آپریشن کرکے ٹکڑے نکالے گئے، جب کہ بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا۔

شوکت خانم اسپتال نے بیان میں بتایا کہ عمران خان اسپتال پہنچنے پر مکمل ہوش میں تھے، اور اب ان کی حالت تیزی سے بہترہورہی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8a71ogt

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے