آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدے کا چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر شدید تنقید کی تھی، اور حکومت پنجاب نے فیصل شاہکار کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے خود ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو سروسز واپس لینے کے لیے درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناپر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
گزشتہ روز پنجاب حکومت نے آئی جی فیصل شاہکار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور کہا گیا کہ صوبائی حکومت وفاق کو ریکوزیشن بھیجے گی۔
تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/bcSnQpt
0 تبصرے