وزارت پٹرولیم کے حکام نے خبردار کردیا ہے کہ سردیوں میں گیس کے شارٹ فال کا خدشہ ہے اورسمینٹ، انڈسٹری ،فڑٹیلائزر اور سی این جی سیکٹر کو سردیوں میں گیس نہیں ملے گی.
سردیوں میں گیس کی طلب بڑھنے اور رسد میں کمی پر کئی شہروں میں کھانے پکانے، ہیٹرگیزر چلانے کے لالے پڑ سکتے ہیں، کیوں کہ سردیوں میں گیس کے شارٹ فال کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم نے خبردار کیا ہے کہ سردیوں میں چار سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس شارٹ فال کے باعث گیس بحران شدت اختیار کرسکتا ہے، سردیوں میں سمینٹ، انڈسٹری، فڑٹیلائزر اور سی این جی سیکٹر کو گیس نہیں ملے گی۔
حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق سردیوں میں سوئی سدرن کی طلب 1200 ایم ایم سی ایف ڈی اور سوئی نادرن کی گیس کی طلب دو ہزار 200 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جاتی ہے، اس صورتحال میں سوئی نادرن کا شارٹ فال 700 ایم ایم سی ایف ڈی اور سوئی سدرن کا شارٹ فال 300 ایم ایم سی ایف ڈی رہے گا۔
وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے دسمبر جنوری میں ایل این جی کے 9 کارگو منگوائے جائیں گے اور جنوری فروری میں 10 ایل این جی گارگو دستیاب ہوں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/AdsUY9C
via IFTTT
0 تبصرے