قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ بنگلادیش سے میچ جیت کر دیگر ٹیموں کے لئے مزید مشکلات پیدا کریں گے۔
ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود نے کہا کہ بھارت اور زمبابوے کیخلاف اچھا کھیلے فائٹ بھی کی مگر بدقسمتی سے ہار گئے، ورلڈ کپ میں اپ سیٹ ہوجاتے ہیں، ہمیں یہ دونوں میچ جیتنے چاہیئں تھے۔ بھارت سے میچ ہارنے کے بعد کھلاڑیوں کونیند نہیں آئی تھی۔
سیمی فائنل میں رسائی کے حوالے سے قومی ٹیم کے ون ڈاؤن بیٹر کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اس وقت 2 ٹیموں میں سینڈوچ بنے ہوئے ہیں، ٹیم کا مورال اچھا ہے، جب تک آخری بال نہیں ہوجاتی تب تک امید ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ پاور پلے میں ہرٹیم کو اسکور کرنے میں مشکل آئی ہے، ہم نےجو غلطیاں زمبابوےمیچ میں کی ہیں اسےنہیں دہرائیں گے، بنگلادیش سے میچ جیت کر دیگر ٹیموں کے لئے مزید مشکلات پیدا کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4MkT1fo
0 تبصرے