اسلام آباد کے تاجروں نے تحریک انصاف کے دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاجروں کی درخواست پر وزارت داخلہ حکام کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ وزارت داخلہ کا جوائنٹ سیکرٹری سطح کا افسر پیر کو پیش ہو۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک احتجاج کئے جارہے ہیں، مارچ کے دوران پی ٹی آئی قائدین کی ہدایت پر سڑکیں بند کردی گئیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو دھرنا اور جلسہ اسلام آباد سے باہر کرنے کا پابند کیا جائے اور حکومت کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی جائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/PriYDJy
0 تبصرے