Breaking News

header ads

’’لندن میں استخارے کی میٹنگ 7 روزه چلہ میں بدل گئی‘‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ لندن میں استخارے کی میٹنگ 7 روزه چلہ میں بدل گئی۔

اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں استخارے کی میٹنگ 7 روزه چلہ میں بدل گئی، تعیناتی پسند نہ پسند پر نہیں آئین اور قانون کےمطابق میرٹ پر ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ FIR نہیں کٹ رہی، پوسمارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی، وزرا دفتر نہیں جارہے، حکومت ٹھپ ہوگئی، 15دن اہم ہیں اس لیے 30 نومبر تک ٹی وی نہیں ٹویٹر پر چلا گیا ہوں۔ 30 نومبر کے بعد 13 پارٹیاں تتر بتر ہوجائیں گی۔

راولپنڈی میں اپنی جانب سے کرائے گئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی میں بچیوں کے 50 اسکول، کالج اور 5 یونیورسٹیاں بنائی ہیں، پاکستان کانوجوان گونگا بہرہ نہیں رہا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ احتساب حساب انتخاب ہوکر رہےگا، راولپنڈی پہنچنے پر عمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ غریب کو نہ پیناڈول مل رہی ہے اور نہ انسولین، مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اُڑارہےہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xMpyE03

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے