Breaking News

header ads

ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 53 فیصد کمی ریکارڈ

رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 53 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اکتوبر 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم ایک ارب 77 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی تا اکتوبر 4 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 82 کروڑ ڈالر پر آ گیا جب کہ گزشتہ مالی سالی اسی دورانیے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق درآمدات میں مسلسل کمی سےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری آئی ہے، 4 ماہ میں درآمدات میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ڈالر کمی آئی ہے۔ اس دوران برآمدات کی مالیت میں 20 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/WXuHwQT
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے