Breaking News

header ads

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بچوں کو پانی کے بجائے تیزاب کی بوتلیں پلادیں

لاہور کے نجی ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے مبینہ طور پر سالگرہ منانے کے لئے آئے بچوں کو پانی کے بجائے تیزاب پلا دیا۔

لاہور کے نجی ریسٹورنٹ کی سنگین غفلت سامنے آئی ہے، جہاں ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اپنی سالگرہ کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے آئے بچوں کو مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا اور سالگرہ منانے کیلئے آئی فیملی کی خوشیاں پریشانی میں بدل گئیں۔

فیملی نے الزام لگایا ہے کہ بچوں کی سالگرہ کے لئے ریسٹورنٹ آئے تھے، جہاں انتظامیہ کی جانب سے رکھی پانی کی بوتلوں میں تیزاب تھا۔

فیملی کے مطابق ٹیبل پر پڑی ایک بوتل کے پانی سے ایک بچے کے ہاتھ دھلوائے گئے تو بچے کے بازو جل گئے، جب کہ ایک بچی نے دوسری بوتل سے پانی پیا تو اسے قے ہوئی اور وہ بے ہوش ہوگئی، بچی کی قے بچی کے چچا کے بازو اور ٹانگ پر گری تو چچا بھی زخمی ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں ایک شخص بچے کے ہاتھ پانی سے دھلوارہا ہے۔

فیملی کے مطابق دونوں بچوں کی حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری پولیس نے فیملی کی درخواست پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مینجر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غلطی ہوئی یا دانستہ طور پر ایسا کیا گیا، تفتیش جاری ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zEFpxct

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے