وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا کہنا ہے کہ جج صاحبان اپنی سوچ کو بدل کر ریاست اور آئین میں ڈھالیں ہم عدلیہ کے نہیں ہم خیال گروپ کے خلاف ہیں۔
عرفان قادر کا کہنا تھا کہ مخصوص لوگ ریاست اوراداروں میں مداخلت کررہے ہیں، چند ہم خیال ججز ایک سیاسی دھڑے کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں وہ ریاست سے بھی بالاترہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے، عدلیہ کا نہیں۔ کیا ججز نے فیصلے دینے سے پہلے پارلیمنٹ سے مشاورت کی؟ پارلیمان اورحکومت ریاست ہے۔ عدلیہ نہیں۔
عرفان قادر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوا تو کہا گیا الیکشن کمیشن کے اندر سے بھی وکیل موجود ہیں آپ کیسےآگئے، ہم بہت صبرسےکام لے رہے ہیں،تمیز سے پیش آرہے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/lR6thYq
via IFTTT
0 تبصرے