عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ( Sheikh Rasheed Ahmed ) کا کہنا ہے کہ عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ملک میں آج کل اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو اپنے رشتے دار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا، غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نے اپنا کام نکلوانا ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے، عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/e2cXydb
0 تبصرے