قومی کھیل کی بحالی اور کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ہاکی فیڈریشن کا مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیر احسن الرحمان مزاری نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر احسن الرحمان مزاری نے کہا کہ حکومت ہاکی کا فروغ چاہتی ہے، قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ہیں۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ہاکی لیگ سے فیڈریشن کے ساتھ کھلاڑیوں کے بھی مالی مسائل کم ہونگے۔
سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کردار اہم ہے۔
حیدر حسین کا کہنا تھا کہ احسن مزاری کھیلوں سے محبت کرنے والی شخصیت ہیں اور ان کی سربراہی میں ملک کو ایک حقیقی اسپورٹس کلچر مل جائے گا۔
حیدر حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت بین الصوبائی کے تعاون کے بغیر گراس روڈ لیول پر ہاکی کی بحالی ممکن نہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/xNDjudO
via IFTTT


0 تبصرے