سوات میں عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کی وفات سے خالی ہونے والی نشست حلقہ پی کے 7 پر 26 جون کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی کے 7 میں رکن اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔
اے این پی نےمرحوم ایم پی اے وقار خان کے چچا حسین احمد کو میدان میں اتارا ہے۔تحریک انصاف کے فضل مولا اور 2 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
پی ڈی ایم نےہمدردی کے تحت اے این پی امیدوار کی حمایت کی ہے۔ سما ء سے بات کرتے ہوئےاے این پی کے امیدوار حسین احمد نے بتایا کہ مجھے تمام جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور پی ٹی آئی سے بھی جرگے کے ذریعے حمایت کی اپیل کی تھی تاہم بات نہ بن سکی اور اب فیصلہ انتخاب میں ہوگا۔
پی ٹی آئی امیدوار کو وزیراعلیٰ محمود خان سے امیدیں وابستہ ہیں۔سماء سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا نے بتایا کہ کیوں کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کا تعلق سوات سے ہے اوراس لئے ہم انتخاب جیت کی حلقے میں بہت کچھ کام کروائیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کو اپنے ہی آزاد امیدوار کا بھی سامنا ہے جس نے ٹکٹ میرٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
سماء سے بات کرتے ہوئے آزاد امیدوار محمد علی شاہ نے بتایا کہ میرٹ اور جمہوریت کے فیصلے کے برعکس اپنی پارٹی کو چھوڑ کر میدان میں اترا ہوں۔
اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد1 لاکھ 83 ہزار 308 ہے۔پولنگ کے لئے 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/muqb2Ck
0 تبصرے