Breaking News

header ads

ڈالر کو نیچے گرا کر روپے نے اڑان بھرنا شروع کردی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے کی غیرمعمولی کمی ہوگئی۔

دس ہفتوں سے مسلسل مہنگے ہوتے ڈالرکی قیمت میں پہلی بار بڑی کمی ہوئی ہے اور انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 18 پیسے سستا ہوکر 207 روپے 75 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آٸی ایم ایف سے ڈیل اور چینی بینکوں سے قرض کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے کی قدر بحال ہورہی ہے، اور اس کے اثرات واضح ہیں، کہ انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 4 روپے سستا ہوکر 208 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے حوالے سے معاملات میں مثبت پیش رفت کی اطلاعات کے باعث بدھ کے روز بھی مقامی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر دباؤ میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں 8 روز بعد پاکستانی روپے پر امریکی ڈالرکے دباو میں کمی سے ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر210روپے کی سطح پر آگیا تاہم بعد میں قدرے مبہم صورتحال کے سبب انٹر بینک میں ڈالر دوبارہ مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں 2 روپے کمی ہوئی ہے اور مارکیٹ میں ڈالر 212روپے کی سطح پر ہی بند ہوا۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ چینی بینکوں نے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کی ادائیگی کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں اور چند روز میں رقم پاکستان کو مل جائے گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ چین سے 2.3 ارب ڈالر کے فنڈز ایک دو روز میں موصول ہوجائیں گے، چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/N1j064U

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے