بے نظیر شہید پارک کی جھیل میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کی موت واقع ہوگئی۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع بے نظیر بھٹو شہید پارک کی جھیل میں گزشتہ روز نہاتے ہوئے متعدد افراد ڈوب گئے تھے، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھیل میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوبے تھے، جن میں سے کل دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، جب کہ دو افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔
ریسکیو نے بتایا کہ آج بھی ایدھی کی بحری خدمات کی ٹیم نے ایک نوجوان کی لاش نکالی، جس کی شناخت 18 سالہ ریاض کے نام سے ہوئی جو بہاولپورکا رہائشی تھا۔
ریسکیو کے مطابق جھيل سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، گزشتہ روز 2 نوجوانوں کی لاشیں نکالی گئی تھیں جن کی شناخت 25 سالہ اللہ داد ولد نیاز اور سیف اللہ کے نام سے ہوئی، اور دونوں کا آبائی تعلق پشاور سے تھا، جب کہ ایک نوجوان تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جھیل میں 2 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے، اور انہیں بچانے کے لئے بہت سے دیگر افراد نے بھی جھیل میں چھلانگ لگادی اور متعدد افراد ڈوب گئے، تاہم موقع پر موجود افراد نے انہیں بچالیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کی بحری خدمات کی ٹیم اور پولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی، اور ایدھی کے غوطہ خوروں نے ایک نوجوان کی لاش نکال لی، جب کہ دو افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جب کہ اب تک دو مزید افراد کی لاشیں بھی جھیل سے نکالی جاچکی ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے اور دیگر ڈوبنے والے تمام افراد سلطان آباد کے رہائشی ہیں، اور تفریح کے لئے پارک آگئے تھے۔
افسوسناک واقعے پر انتظامیہ کی جانب سے مبینہ غفلت پر اہل علاقہ نے روڈ بلاک کر احتجاج شروع کردیا اور ٹریفک معطل کردی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/GMCA01d
via IFTTT
0 تبصرے