سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔
ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کی والدہ 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، وہ کافی عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
اہل خانہ کے مطابق مرحومہ کی نمازجنازہ شام ساڑھے 5 بجے پی آئی بی اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار ان کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/nU0q3bX
via IFTTT
0 تبصرے